جے پور:کورونا وائرس کی وجہ سے گالف کے کھیل کو 100 کروڑ روپے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر دیگرکھیلوں کی طرح گالف کے بھی متعدد ایونٹس ملتوی اور منسوخ کیے جا چکے ہیں
ان میں شامل انڈین اوپن کی انعامی رقم 1.75 ملین ڈالر ہے، یہ ایونٹ 19 سے 22 مارچ تک گڑگاؤں میں شیڈول تھا۔ذرائع کے مطابق گالف کے کھیل کو صرف ریونیو کی مد میں 100 کروڑ روپے نقصان کا خدشہ ہے۔