پاکستان کرکٹ بورڈ نے آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پی سی بی کا اہم فیصلہ، جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی
پی سی بی کا اہم فیصلہ، جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بتادیا، کھلاڑیوں کو یویو ٹیسٹ چھوڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 اپریل سے شروع ہونے والے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا طریقہ کار واضح کردیا ہے۔

ایک وقت میں 6 کھلاڑیوں کے آن لائن ٹیسٹ لیے جائیں گے، اس حوالے سے کھلاڑیوں اور کوچز کو ویڈیوز بھجوا دی گئی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک کے مطابق کھلاڑی یویو ٹیسٹ کے لئے پارک یا گلی نہیں جاسکتے تو اپنے گھروں کی چھتوں پر کرلیں۔

اگر کسی صورت میں یویو ٹیسٹ ممکن نہ ہوا تو کھلاڑیوں کی فٹنس کا اندازہ باقی 7 ٹیسٹوں سے لگایا جائے گا۔

Related Posts