پاکستان میں کورونا وائرس کے 330 نئے کیسز رپورٹ، 5 شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس کے 330 نئے کیسز رپورٹ، 5 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 330 نئے کیسز رپورٹ، 5 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس کے 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار233ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 350 افراد جاں بحق ہوئے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 141 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 157 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک28 لاکھ2 ہزار 210ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23ہزار 521 ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 72 افراد کی حالت کورونا کے باعث تشویشناک ہو گئی  جبکہ وائرس سے متاثرہ تشویشناک کیسز کی مجموعی تعداد 606 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ30ہزار807، پنجاب میں 97ہزار 306، خیبرپختونخوا میں 36ہزار663، بلوچستان میں 13ہزار 321، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 333، گلگت بلتستان میں3 ہزار 41 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 762 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 425 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 211افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار256،آزاد کشمیر میں 65، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں177 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 8 لاکھ 96 ہزارافراد ہلاک

Related Posts