دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 74 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 96 ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 74 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 96 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 74 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 96 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 74 لاکھ افراد متاثر ہوئے  ہیں  جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 74 لاکھ 85 ہزار 944افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 4 فیصد (8لاکھ96ہزار860) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 224فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد70لاکھ1ہزار 549ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ95 لاکھ 87ہزار535 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

کولمبیا کے بعد جنوبی افریقہ، میکسیکو اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، مودی حکومت کورونا کی روک تھام میں ناکام ہوگئی جبکہ بھارت دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز والے ممالک میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

بھارتی میڈیا کا گزشتہ روز  اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کرگئی جس کے بعد بھارت نے دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ملک برازیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس  کیسز کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوزکرگئی

Related Posts