اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 22 ہزار 550افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 526ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 49نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22ہزار 550ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک2 لاکھ 32ہزار582ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد10ہزار 178ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے8 ہزار420، سندھ میں 8ہزار 189، خیبرپختونخواہ میں 3 ہزار499، بلوچستان میں1 ہزار495، آزاد کشمیر میں76، گلگت بلتستان میں386جبکہ اسلام آباد میں 485کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 15ہزار 807فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 6ہزار 817افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں194افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں156افراد جاں بحق ہوئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے باعث148، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 4 جبکہ بلوچستان میں 21افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں37لاکھ 27ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 58ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر37لاکھ27ہزار802افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے17فیصد (2لاکھ58ہزار338) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 58 ہزار افراد ہلاک
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








