پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 61 ہزار 917 افراد متاثر، 5 ہزار 522 جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 61 ہزار 917 افراد متاثر، 5 ہزار 522 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 61 ہزار 917 افراد متاثر، 5 ہزار 522 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 61ہزار917 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 522 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 918نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  47مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک16 لاکھ99ہزار 101ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23ہزار11ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ11ہزار238، پنجاب میں 89ہزار 465، خیبرپختونخوا میں 31ہزار 669، بلوچستان میں 11ہزار 405، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 840، گلگت بلتستان میں1 ہزار 796جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 504کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر57ہزار 886فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 98ہزار 509افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 772افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 67افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 952افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار130،آزاد کشمیر میں 46، گلگت بلتستان میں 39، اسلام آباد میں157جبکہ بلوچستان میں 131افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عید الاضحیٰ کے بعد کوروناکی صورتحال کا تجزیہ ہوگا،زلفی بخاری

Related Posts