پینگولن انسان کی طرح صرف 2 قدموں پر چل سکتی ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پینگولن انسان کی طرح صرف 2 قدموں پر چل سکتی ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی
پینگولن انسان کی طرح صرف 2 قدموں پر چل سکتی ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی

براعظم ایشیاء میں پائے جانے والے ممالیہ جانور پینگولن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آج وائرل ہو گئی جس میں دِکھایا گیا کہ پینگولن انسان کی طرح صرف 2 قدموں پر چل سکتا ہے۔

پینگولن کو ممالیہ جانور قرار دیا گیا ہے یعنی ایسے جاندار بچے پیدا کرتے ہیں اور دودھ دیتے ہیں۔ پینگولن کی نہ صرف چار ٹانگیں بلکہ ایک لمبی سی دُم بھی ہوتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر وائرل ہونے والی ونڈر آف سائنس کی ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ پینگولن اپنے اگلی 2 ٹانگیں اور دُم اِستعمال کیے بغیر محض اپنی پچھلی ٹانگیں استعمال کرکے انسان کی طرح 2 قدموں پر چلتا ہے۔

ونڈر آف سائنس کی شیئر کی گئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا زبردست ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔ اب تک 2000 ٹؤئٹر صارفین اِس ویڈیو کو پسند کرچکے ہیں جس سے ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ 

پینگولن کا تعلق ممالیہ جانوروں کے آرڈر فولیڈوٹا سے ہے  جس کی متعدد اقسام ہیں۔ ان کی جلد بھاری بھرکم کھال سے ڈھکی ہوتی ہے جو ممالیہ جانوروں میں انہیں منفرد بناتی ہے کیونکہ دنیا کا کوئی بھی ممالیہ جانور پینگولن جیسی کھال نہیں رکھتا۔

مختلف انواع و اقسام کے پینگولن میں عادات بھی مختلف ہوتی ہیں جن میں سے کچھ درختوں اور کچھ جھاڑیوں میں رہنا پسند کرتی ہیں جبکہ تمام تر قسموں کے پینگولن زیادہ تر رات کے وقت باہر نکل کر خوراک تلاش کرتے ہیں۔

زیادہ تر پینگولن کی خوراک چیونٹیوں اور دیمک پر مشتمل ہوتی ہے جن کا شکار کرنے کیلئے وہ اپنی لمبی زبان کا استعمال کرتے ہیں۔گروہوں یا جوڑوں کی بجائے پینگولن اکیلے رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں پالتو جانور بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے

Related Posts