کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہزار 373 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث 69 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 373 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 97 ٹیسٹس کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 30 ہزار 346 ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 320 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 373 ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 715 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 22nd April at 8 AM:
Total Tests 30346 (today 2097)
Positive Cases 3373 (today 320)
Recovered Cases 715
Deaths 69In the last 24 hours, 50 people have recovered from corona in Sindh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 22, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 328 ہو گئی جبکہ 51 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز 4 ہزار 328 ہیں جن میں سے 1 ہزار 602 کیسز قرنطینہ نہیں کیے گئے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 51 افراد جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








