رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی پر گیلپ سروے کے نتائج شائع کردئیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی پر گیلپ سروے کے نتائج شائع کردئیے گئے
رمضان کی آمد سے قبل مہنگائی پر گیلپ سروے کے نتائج شائع کردئیے گئے

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس کے دوران مہنگائی آسمان پر پہنچ جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے گیلپ سروے کے نتائج شائع کردئیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرآن لائن سروے گیلپ پاکستان نے رمضان کی آمد سے قبل سروے کے نتائج شائع کرتے ہوئے بتایا کہ ہر 5 میں سے 2 پاکستانی رمضان اور مہنگائی کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں۔

آن لائن سروے کی ویب سائٹ گیلپ سروے کے مطابق 44 فیصد یعنی ہر 5 میں سے 2 پاکستانی یہ یقین رکھتے ہیں کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں  موجودہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی بڑھ جائیں گی۔

سروے کے نتائج کے مطابق 23 فیصد پاکستانیوں کا یقین ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوگی جبکہ 33 فیصد پاکستانیوں کے مطابق رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتیں دیگر مہینوں کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ قابو میں رہیں گی۔ 

Related Posts