کراچی :پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملک میں مزید 625 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 اموات کے بعد ملک بھر میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6499 ہوگئی جبکہ مزید 625 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 313431 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 625 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔صوبہ سندھ کورونا سے متاثرہ صوبے میں اب بھی سب سے آگے ہے۔
اب تک سندھ میں 1لاکھ37ہزار467 کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 99ہزار605 ، خیبرپختونخوا میں 37ہزار845 ، اسلام آباد میں 16ہزار650 ، بلوچستان میں 15ہزار302 ، آزاد کشمیر میں 2ہزار754 اور گلگت بلتستان میں 3ہزار808 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔