آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس

تازہ ترین

تازہ ترین

Army chief
Army chief

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس7گھنٹے بعدختم ہوگئی جس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کے آرمی چیف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں ملک کی داخلی و سلامتی صورحال پر بھی مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ ملک کو درپیش مسائل اور سرحدی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز نے لائن آف کنٹرول سمیت کشمیر سے متعلق امور پر غورکیا، آرمی چیف کا کہناتھا کہ افواج پاکستان ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

شرکا نے ملک میں پائیدارقیام امن کے لیےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ، خطےمیں امن کےلیےتمام اقدامات کی حمایت کےعزم کابھی اعادہ کیا گیا۔

Related Posts