سندھ میں سیلاب زدگان کو دی گئی حکومتی امداد میں کرپشن کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا، یونیسیف
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے ایک صدی کا ریکارڈ توڑ دیا، یونیسیف

کراچی: وفاقی وزیرشازیہ مری کے حکم پربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سیلاب متاثرین کے لئے مختص کی گئی 25 ہزار امدادی رقوم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹس، عملے و دیگر ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے افسران اور انتظامیہ نے امدادی رقم سے ناجائز کٹوتی کرنے والے 20 سے زائد افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے کیخلاف مقدمات دائر کروا کے حراست میں لے لیا ہے۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے ان خیالات کا اظہار ایک ویڈیو بیان میں کیا، اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے کے سنگین جرم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور اس سلسلے میں 20 سے زائد کٹوتی کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ملک میں سیلاب اور بارش متاثرین کو فی خاندان کو 25 ہزار دینے کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اس پوری مشق کا آغاز کردیا ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ انہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم سے کٹوتی کی خبریں موصول ہو رہی ہے جو متاثرہ عورتوں اور گھرانوں کو دی جانے والے 25 ہزار روپے کی رقم سے کٹوتی کی جارہی تھی ہم نے اس عمل کیخلاف سخت کاروائیاں کی اور ملوث ایجنٹس اور عملے کی گرفتاریاں کروائیں۔

وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم دو بینکوں ایچ بی ایل کنیکٹ اور بینک الفلاح کے ذریعے کی جاری ہے اورسندھ، بلوچستان اور پنجاب میں ایچ بی ایل کنیکٹ اور کے پی کے میں بینک الفلاح متاثرین میں رقم تقسیم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ BISPکی اس مشق کے دوران کسی بھی جرم کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ امدادی رقم سے کٹوتی چوری ہے اور ہم غریب عورتوں کے پیسوں سے کٹوتی کو ہرگز برادشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے 518 افراد جاں بحق، 15ہزار سے زائد زخمی

شازیہ مری نے مزید کہا کہیں پر ایجنٹس اور عملہ تو کہیں پر پولیس اہلکار کٹوتی کے عمل میں شامل پائے گئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے امدادی رقم سے کٹوتی کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں میں نے اپنے حلقے سانگھڑ میں بھی رقم سے کٹوتی کی شکایت موصول ہونے پر سخت کارروائی کی۔

Related Posts