سیلاب زدگان کے نام پر پیسہ جمع کرنے والے چار نوسر باز گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

سیلاب زدگان کے نام پر پیسہ جمع کرنے والے چار نوسر باز گرفتار

میرپور آزاد کشمیر: پولیس نے میرپور آزاد کشمیر میں اہم کارروائی کے دوران چار نوسر بازوں کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان سیلاب زدگان کے لئے الخدمت کے نام پر عطیات جمع کرنے میں مصروف تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں وسیم ولد رستم محمد حفیظ ولد محمد شکیل ساکنان باغ بانڈی چہان، محمد عرفان ولد محمد انور سکنہ لمبی ڈھیری اور جاذب ولد مشتاق سکنہ مانسہرہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ اُن کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔ملزمان الخدمت کی جیکٹ پہن کر امداد اکٹھی کررہے تھے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سیلاب زدگان کو دی گئی حکومتی امداد میں کرپشن کا انکشاف

پاکستان تحریک انصاف نے اس ضمن میں وضاحت کی کہ ملزمان کا تعلق اُن کی جماعت سے نہیں اور ایسے لوگوں کو سخت سزا دی جائے جو کسی بھی دھوکا دہی یا جرم میں ملوث ہیں۔انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

Related Posts