میں نے کبھی کامک کردار ادا کرنے یا اداکاری سے متعلق نہیں سوچا تھا، ایمان ویلانی

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم میں کام کرنے سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستانی ہوں، کمالہ خان
فلم میں کام کرنے سے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستانی ہوں، کمالہ خان

پاکستانی نژاد خاتون سپر ہیرو کردار ’کمالہ خان‘ پر بنائی گئی ویب سیریز ’مس مارول‘ 8 جون کو دنیا بھر میں ڈزنی پلس میں ریلیز ہوئی ہے۔

ویب سیریز کا مرکزی کردار ’کمالہ خان‘ کا ہے جو کہ پاکستانی نژاد امریکی ریاست نیوجرسی کی منفرد صلاحیتوں کی مالک لڑکی ہوتی ہیں۔

کمالہ خان کے کردار کو ادا کرنے والی 19 سالہ لڑکی ایمان ولانی بھی پاکستانی نژاد ہیں جو کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہونے کے بعد کینیڈا منتقل ہوگئی تھیں۔

مس مارول ویب سیریز کا حصہ بننے والے دیگر پاکستانی اداکاروں میں ثنا بُچہ خان، مہوش حیات اور فواد خان سمیت ثمینہ احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا پوسٹر جاری، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

واضح رہے کہ مس مارول ویب سیریز کا حصہ بننے والی باقی تمام شخصیات پہلے ہی شوبز کا حصہ تھیں مگر ایمان ولانی پہلی بار اسکرین ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

ایمان ولانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی مگر پیدائش کے فوری بعد وہ والدین کے ہمراہ کینیڈا منتقل ہوگئیں اور وہ بچپن سے ہی کامک کرداروں کی دلدادہ تھیں۔

ان کے مطابق وہ والدہ کی جانب سے ملنے والے خرچ کے 20 ڈالرز کو کامک کتابوں اور مکڈونلڈ کے کھانوں میں خرچ کرتی رہی ہیں مگر انہوں نے کبھی کامک کردار ادا کرنے یا اداکاری سے متعلق نہیں سوچا تھا۔

ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے والی ایمان ولانی کے مطابق انہیں 2020 میں اپنی رشتیدار خاتون نے ایک واٹس ایپ میسیج بھیجا، جس میں مس مارول کے کردار کے آڈیشن کا ذکر تھا، جسے انہوں نے نظر انداز کردیا تھا۔

ان کے مطابق بعد ازاں ان کی خاتون رشتیدار نے انہیں مکمل تفصیلات ای میل پر بھیجیں، جس کے بعد انہوں نے آڈیشن دینے کا سوچا اور 2020 کے آغاز میں ان کا ورچوئل آڈیشن ہوا۔

ایمان ولانی نے بتایا کہ ہائی اسکول کے آخری دن انہیں معلوم ہوا کہ انہیں کمالہ خان کے کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے اور وہ دن ان کی زندگی کا سب سے اہم دن تھا۔

ان کی ویب سیریز کو پاکستان میں رواں ماہ کے اختتام پر سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، کیوں کہ یہاں ڈزنی پلس ویب سائٹ کی سروس دستیاب نہیں۔

 

Related Posts