فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا پوسٹر جاری، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا پوسٹر جاری، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا پوسٹر جاری، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی: ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت تنقید کررہی ہے۔

مشہور ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے اداکار ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ ریلیز کیلئے تیار ہے، رواں ہفتے فلم کا پوسٹر لانچ کیا گیا ہے جس میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان نمایاں ہیں۔

پوسٹر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت تنقید کررہی ہے، اُن میں سے اکثریت کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہی طرح کی اور ایک ہی طرز کی فلمیں دیکھ دیکھ کر تنگ آچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت کرنا چاہتی ہوں، دانیہ شاہ کی درخواست

سوشل میڈیا صارفین نے فلم کے پوسٹر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فلمساز کچھ منفرد فلمیں بنائیں جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ یہ فلم سینیما میں دیکھنے کیلئے بالکل نہیں جائینگے۔

Public Criticism on London Nahi Jaunga Posters

Public Criticism on London Nahi Jaunga Posters

Public Criticism on London Nahi Jaunga Posters

Related Posts