عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اعظم سواتی
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ اعظم سواتی پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا جوڈیشل ریمانڈ احتجاج کرنے سے متعلق کیس میں منظور کیا۔ استغاثہ نے اعظم سواتی سے تفتیش کیلئے مزید وقت مانگا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اعظم سواتی کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری دی۔ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کو جوڈیشل کردیا۔ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں ایف آئی آر درج ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر منگل کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

قبل ازیں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما پر ایک متنازعہ ٹوئٹ پر ان کے خلاف درج مقدمے میں فرد جرم مؤخر کر دی تھی۔ خصوصی عدالت نے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گزشتہ برس مئی میں جاری کیے۔ اعظم سواتی کے وکیل نے بھی عدالت کے روبرو اعتراف کیا تھا کہ وہ مؤکل سے رابطے میں نہیں تھے۔

Related Posts