عالمی کرائم ٹریبونل سے حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

حسینہ واجد

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی گرفتاری کیلئے عالمی کرائم ٹریبونل نے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ حسینہ واجد نے خودساختہ جلاوطنی اختیار کی ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائم ٹریبونل نے جسٹس غلام مرتضیٰ مجمودار کی زیر صدارت سماعت میں استغاثہ کی جانب سے شیخ؟ حسینہ واجد سمیت 50افراد کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ کیا۔

استغاثہ کے سربراہ محمد تاج الاسلام کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اگر انتہائی بااثر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو تفتیش ناممکن ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد پر سنگین الزامات ہیں۔

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور سابق حکمراں جماعت عوامی لیگ کے دیگر رہنماؤں پر قتل، اقدامِ قتل، تشدد اور جبری گمشدگی کے الزامات پر مشتمل 60 سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ عالمی کرائم ٹریبونل میں پراسیکیوٹر کے دلائل آج مکمل ہوئے تھے۔

دلائل مکمل ہونے پر عالمی کرائم ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جس پر عوامی لیگ کے رہنماؤں نے تبصرہ نہیں کیا کیونکہ سابق حکمراں جماعت کی زیادہ تر قیادت یا تو گرفتار یا پھر روپوش ہے، تاہم حسینہ واجد نے مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی تھی۔

Related Posts