پنجاب حکومت کا تمام تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

تعلیمی ادارے کل بند
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

لاہور: پنجاب کی مریم نواز حکومت نے تمام تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کل صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھے گی، جس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مریم نواز حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی ادارے جمعہ کے روز بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز پر ہوگا، صوبے بھر کی جامعات بھی کل بند رہیں گی۔ خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے دو روز کیلئے دفعہ 144نافذ کردی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لائے جانے کے بعد صوبے میں ہر قسم کے احجاج، مظاہروں، جلسے جلوس، عوامی اجتماعات اور اسی قسم کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق کل سے 19 اکتوبر بروز ہفتہ تک ہوگا۔ اس دوران عوام کو کسی بھی قسم کے احتجاج اور جلسے جلوس سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

Related Posts