عدالتی حکم کی تعمیل، طارق محمود جہانگیری نے 3کروڑ روپے ادا کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

جسٹس طارق محمود جہانگیری
(فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے برطرف جج طارق محمود جہانگیری نے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری نے قرض کی واجب الادا رقم ادا کی۔ ایک روپرٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بطور جج اپنی سروس کے دوران طارق محمود جہانگیری نے گھر کی تعمیر کیلئے بلا سود قرض لیا تھا۔

سروس کے دوران گھر کی تعمیر کیلئے لیے گئے قرض کی کٹوتی ہوتی رہی، تاہم جعلی ڈگری کیس میں کراچی یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری کی معطلی اور جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے باعث برطرف کیے جانے پر طارق محمود جہانگیری پر 3 کروڑ روپے واجب الادا تھے۔

گزشتہ برس دسمبر کے دوران ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ڈگری کیس کی سماعت اور فیصلے کے دوران طارق محمود جہانگیری کو 3 کروڑ روپے قرض کی یکمشت واپسی کا حکم دیا تھا۔ قسط کی سہولت واپس لے لی گئی، تاہم سابق جج طارق محمود جہانگیری نے عدالتی حکم کی تکمیل کردی ہے۔

 

Related Posts