واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو جوہری عزائم ترک کرنا ہوں گے جبکہ آپریشن ایپک فیوری ایران میں اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ایران کے مذاکرات نہ صرف جاری ہیں بلکہ ان میں اچھی پیشرفت بھی ہورہی ہے۔ امریکا سے جو کچھ بند کمروں میں کہا جاتا ہے، وہ نجی ملاقاتوں سے مختلف ہوتا ہے۔
بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کے پاس ایسی صلاحیت نہیں کہ وہ امریکا یا اتحادیوں کو دھمکی دے سکے۔ صدر ٹرمپ اپنی صدارت کے روزِ اوؔل سے امریکا کو محفوظ ملک بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ایرانی فوجی نظام تباہ ہوگیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکا نے آپریشن کے دوران ایران کے فضائی، بحری اور بری دفاع کو مکمل طور پر تباہ کردیا تاہم یہ ایرانی حکومت کیلئے ایک اچھا موقع ہے کہ وہ حقیقی معاہدہ کرے۔ ایران کو چاہئے کہو ہ جوہری عزائم مستقل طور پر ترک کردے۔
کیرولائن لیویٹ نے ایران کے خلاف جاری امریکی و اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ایپک فیوری اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے 20 مزید آئل ٹینکرز گزر جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








