پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 417 نئے کیسز رپورٹ، 45 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، 74مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز رپورٹ، 74مزید شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا سے 5 لاکھ 14 ہزار 338 افراد متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 863 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کو ملک بھر میں 2 ہزار 72افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار306 ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 169 ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ 31 ہزار953 افراد متاثر ہوئے، پنجاب میں 1 لاکھ 47 ہزار953، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار719، بلوچستان میں 18 ہزار515 جبکہ اسلام آباد میں 39 ہزار749 افراد کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 567 افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس نے گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 افراد کو اپنا نشانہ بنایا۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 4 ہزار 370افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے، سندھ میں 3 ہزار 755، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 762، بلوچستان میں 189، اسلام آباد میں 449، آزاد کشمیر میں 237 جبکہ گلگت بلتستان میں 101 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں کورونا کی خطرناک صورتحال، فوج نے ایمرجنسی نافذ کردی

Related Posts