کراچی: چین میں کورونا وائرس کی دوسر لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے چین جانے والی پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔ذرائع کے مطابق پروازیں پاکستانی مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر منسوخ کی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق چین نے بھی پاکستانی مسافروں پر عارضی سفر ی پابندیاں عائد کی ہیں، پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث کیسز میں اضافے اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔چین میں 8 ماہ بعد کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
جس کے بعد وائرس کے پھیلاؤکے باعث چین کے متاثرہ شہروں میں پابندیاں بڑھادی گئی ہیں۔پی آئی اے چین کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔