لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس کے بعد عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے حمیزہ مختار نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ حساس معاملہ ہے پولیس فوری قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ خاتون عدالتی فیصلہ لے کر متعلقہ ایس ایچ او کے پاس پیش ہوں، اور ساری صورتحال سے پولیس کو آگاہ کریں، تاکہ مزید کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔
خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ بابر اعظم شادی کاجھانسہ دے کر زیادتی کانشانہ بناتارہا جبکہ اس حوالے سے بابر اعظم یا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔