ممبئی: خودکْشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا لکھا ہوا خط منظر عام پر آگیا ہے۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں واقع ان کے گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی جوکہ اب تک ایک معما بنی ہوئی ہے تاہم اْن کی موت کے بعد سے اداکار کی بہن شوئیتا سنگھ کی جانب سے سوشانت کے ماضی کے کئی بیان اور باتیں شیئر کی جاتی ہیں۔
اس بار بھی وہ اپنے بھائی کا لکھا یادگار خط منظر عام پر لے آئی ہیں۔شوئیتا سنگھ نے انسٹا گرام پر اپنے بھائی کا خط شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اپنی زندگی کے 30 سال کچھ بننے میں ہی گزار دیئے ہیں کیوں کہ میں ہر طرح سے اچھا بننا چاہتا تھا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








