پاکستان میں کوروناسے 15 لاکھ افراد متاثر، 30ہزار سے زائد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے 15 لاکھ 320 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 30 ہزار 9 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 644 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 33 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کا بڑا فیصلہ، کورونا کی 10فیصد سے کم شرح والے شہر پابندیوں سے آزاد

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49ہزار866ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ60 لاکھ 94ہزار825ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3.29 فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 386مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  3 ہزار 653افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار653ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 67 ہزار 658ہیں جبکہ شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 441جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5لاکھ 63ہزار967کیسز اور 8 ہزار29 اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ 14 ہزار 698افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 6 ہزار 194انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 35 ہزار 229 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 373 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 42ہزار 599افراد کورونا سے متاثر اور 781جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339کیسز اور 189 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 33ہزار 764 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 1ہزار2 انتقال کر گئے۔

Related Posts