کراچی، کورنگی میں 8 رکنی گینگ نے 100 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، کورنگی میں 8 رکنی گینگ نے 100 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا
کراچی، کورنگی میں 8 رکنی گینگ نے 100 سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا

کراچی میں گورنر راج تو نہ لگا ،ڈاکو راج قائم ہوگیا، کورنگی میں 8 رکنی گینگ نے 100 سے زائد شہریوں کو ایک ساتھ لوٹ لیا ہے، پولیس جرائم کی سرکوبی میں ناکام نظر آئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کاز وے ندی پر 100 سے زائد شہری ایک ساتھ لٹ گئے۔ ڈاکوؤں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کاز وے کے قریب ناکہ لگاکر شہریوں سے قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، تھانہ اقبال مارکیٹ کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی، 3مسلح ڈکیت گرفتار

جدید ہتھیاروں سے لیس 8 رکنی گروہ نے 100 سے زائد شہریوں سے لوٹ مار کی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان ٹریفک جام کرکے شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرتے رہے۔ 

متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان خواتین کے زیور نوچتے رہے۔ پولیس جائے واردات پر 25 منٹ تاخیر سے پہنچی۔ ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کا ندی کے اطراف آپریشن ناکام رہا۔

واردات کے بعد ملزمان کا 8 رکنی گروہ آسانی سے فرارہوگیا۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ کاز وے کے قریب لوٹ مار، اسٹریٹ کرائمز اور دیگر وارداتیں معمول کا حصہ ہیں۔ 

Related Posts