پاکستان میں کورونا کے 758 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 758 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 758 نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 6 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30ہزار287 جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 150ہو گئی۔شرحِ اموات 2فیصد پر برقرار ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:

سائنسدانوں نے 17 ہرنوں کے جسم میں کورونا وائرس دریافت کرلیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 36ہزار569 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.07 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2کروڑ 67 لاکھ 49ہزار 522 ہو گئی جبکہ کورونا کے 722 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  12 ہزار 103مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 67 ہزار 868ہو گئی۔کورونا کے فعال کیسز 17 ہزار 995 رہ گئے ہیں۔

سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 688، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 128، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 503، اسلام آباد میں 1 لاکھ 34ہزار 700، بلوچستان میں 35ہزار 399، آزاد کشمیر میں 43 ہزار 140 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 592 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار535 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 85، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 291، اسلام آباد میں 1ہزار19، آزاد کشمیر میں 789، بلوچستان میں 377 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts