پاکستان میں کورونا کے 732 نئے کیسز رپورٹ، 7 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 732نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 7 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 42ہزار 377 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 420وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا امریکی لیبارٹری میں تیار ہونے کا انکشاف

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 22ہزار 568ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.24فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 91لاکھ 63 ہزار 298 ہوگئی جبکہ کورونا کے 158 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Posts