سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

ریاض: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔ عازمینِ حج آج قربانی کرکے سنتِ ابراہیمی کی یاد تازہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کا مذہبی تہوار ہر سال رواداری اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خواب دیکھنے کے بعد اللہ کی راہ میں اپنے بیٹے کی قربانی دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

حجاج مزدلفہ میں خیمہ زن، آج قربانی ادا کریں گے

آج سے صدیوں پہلے کی روایت کو زندہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں فرزندانِ اسلام عیدالاضحیٰ کے روز سنتِ ابراہیمی کی اتباع کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل کی جگہ دنبہ رکھوا کر اپنے نبی کی قربانی قبول فرمائی۔

سعودی قیادت نے عید الاضحیٰ کے موقعے پر پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد دی ہے۔ عازمینِ حج عید کی نماز دنیا بھر سے آئے ہوئے ہم مذہب بھائیوں کے ساتھ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ حج کو دنیا بھر میں فرزندانِ اسلام کا عبادت کی غرض سے سب سے بڑا اجتماع سمجھا جاتا ہے۔ رواں برس بھی لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ پہنچے جن میں پاکستان کے 80 ہزار سے زائد حجاج شامل ہیں۔

گزشتہ روز حجاجِ کرام نے حج کا سب سے بڑا رکن وقوفِ عرفات ادا کیا اور خطبۂ حج سنا۔ مسجدِ نمرہ سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے تمام فرزندانِ اسلام کو اللہ سے ڈرنے اور تقویٰ اختیار کرنے کا درس دیا۔ 

 

Related Posts