نیویارک: امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے 10 لاکھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
جس وقت ڈبلیو ایچ او نے 11 مارچ 2020 کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا، اُس وقت تک اس مہلک وائرس نے ملک میں 36 جانیں لے لی تھیں، جس کے بعد یہ وائرس ملک میں پھیلتا ہی چلا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ملک کے کونے کونے تک پہنچ گیا۔
جون 2020 تک، امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پہلی جنگ عظیم میں ہونے والی امریکیوں کی ہلاکتوں سے بھی تجاوز کرگئیں اور یہ جنوری 2021 تک دوسری جنگ عظیم میں ہونے والی ہلاکتوں سے بھی تجاوز کرگئیں، جب 405,000 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے متاثرہ افراد کے ہسپتالوں میں داخل ہونے کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی ریاستوں واشنگٹن، مسیسیپی، جارجیا، مین، ہوائی، ساؤتھ ڈکوٹا، نیواڈا اور مونٹانا میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں کورونا کے کیسز میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
نیو یارک کی ایک چوتھائی سے زیادہ آبادی ‘اعلی’ درجے کے کورونا وائرس کمیونٹی لیول والی کاؤنٹی میں شامل ہے، جہاں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز اِنڈور ماسکنگ کی سفارش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا چینی ہم منصب کے ساتھ ورچوئل اجلاس
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








