پاکستان میں کورونا کے 52نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 2 شہری جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14ہزار 238ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 52مثبت نکلے۔
COVID-19 Statistics 17 May 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 14,238
Positive Cases: 52
Positivity %: 0.37%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 108— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 17, 2022
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.37 فیصد رہی۔ کورونا کے 108مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
کورونا ویکسین کیلئے عاطف اسلم اور شائے گل کا خصوصی گانا ریلیز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








