کراچی: بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی زندگی پربننے والی فلم میں پاکستانی گلوکاور و اداکار محسن عباس شاہ رخ خان کے کردار میں نظر آئینگے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔
‘میں شاہ رخ خان ہوں’ کے عنوان سے بننے والی اس فلم میں اداکار محسن عباس بالی ووڈ اداکار کے کردار میں نظر آئینگے۔ تاہم، اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین بڑے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ساحر لودھی کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے‘ اور دوسرے نے لکھا کہ ’یہ کیا مذاق ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: عدنان صدیقی کی نواز شریف کے ساتھ تصویر وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں












