دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 83لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 96ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 83لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 96ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 15کروڑ 83لاکھ افراد متاثر، 32 لاکھ 96ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 15 کروڑ 83 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 32 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 15کروڑ  83 لاکھ 17 ہزار 570افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 32 لاکھ 96 ہزار670  افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 7 ہزار 620 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 55 ہزار 522ہے۔1 کروڑ 91 لاکھ 47 ہزار 902 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

مجموعی طور پر 13 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار 378 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 581 افراد امریکا میں جبکہ 2 کروڑ 22 لاکھ 95 ہزار 911 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

 متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، فرانس چوتھے، ترکی پانچویں، روس چھٹے، برطانیہ ساتویں، اٹلی آٹھویں، اسپین نویں جبکہ جرمنی دسویں نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 118 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 58 ہزار 25 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 915جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ، 118مزید شہری جاں بحق

Related Posts