دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ4لاکھ افراد متاثر، 48لاکھ 99ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ4لاکھ افراد متاثر، 48لاکھ 99ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ4لاکھ افراد متاثر، 48لاکھ 99ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 24 کروڑ 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 48 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 24کروڑ 4 لاکھ 65ہزار198 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 48لاکھ 99 ہزار 8افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے پہلی دوا تیار کر لی

نوازشریف کا جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ،کیا نادرا ساکھ کھورہا ہے؟

اربعین کیلئے 17 سال سے کم عمر بچے اور نوجوان کورونا ویکسینشین سے مستثنیٰ

وائرس سے متاثرہ 81 ہزار 160افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 78لاکھ 9 ہزار485 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 77 لاکھ 28ہزار325 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 21 کروڑ 77لاکھ 56 ہزار 705 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 56لاکھ 39ہزار12 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 40لاکھ 37 ہزار592 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 41 ہزار893 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 51ہزار847 افراد انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 16لاکھ 12 ہزار 237 افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 2ہزار201 لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts