پاکستان میں کورونا سے 3 لاکھ 10 ہزار 841 افراد متاثر، 6 ہزار 466 جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

corona viruse

 اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے 3 لاکھ 10 ہزار 841 افراد متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 466 جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 409 افراد نے کورونا وائر س کو  شکست دی جس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 96  ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ فعال کیسز 8 ہزار 353 ہیں۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 34لاکھ 49 ہزار 541 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 28 ہزار 887 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ 36 ہزار سے زائد، پنجاب میں 99 ہزار 219 ، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار 701، بلوچستان میں 15ہزارسے زائد، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 661، گلگت بلتستان میں3 ہزار 681 جبکہ اسلام آباد میں 16 ہزار 470 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 492 افراد کورونا میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 231 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار259،آزاد کشمیر میں 71، گلگت بلتستان میں 87، اسلام آباد میں 181 جبکہ بلوچستان میں 145 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  شعبۂ سیاحت میں کورونا کے باعث 10 ارب روپے کا نقصان

Related Posts