دُنیا بھر میں کورونا سے 33کروڑ 53لاکھ افراد متاثر، 55لاکھ 73ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 33کروڑ 53لاکھ افراد متاثر، 55لاکھ 73ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 33کروڑ 53لاکھ افراد متاثر، 55لاکھ 73ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 33 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 55لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 33 کروڑ53  لاکھ 73 ہزار436 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 55 لاکھ 73 ہزار554 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کاخوف، حکام نے امریکیوں کو نئے سال کی آمد پر تقریبات سے روک دیا

وائرس سے متاثرہ 96 ہزار 845افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 5 کروڑ 87 لاکھ 42 ہزار905ہو گئی۔ وائرس کے5 کروڑ 86لاکھ 46 ہزار60مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 27کروڑ 10 لاکھ 56ہزار977 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 6 کروڑ 87لاکھ 67ہزارافراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 79لاکھ 1 ہزار241 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 8لاکھ 77 ہزار240افراد ہلاک ہوئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 87ہزار226شہری انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ32 لاکھ 15  ہزار551افراد متاثر جبکہ 6 لاکھ 21ہزار578لقمۂ اجل بن گئے۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، فرانس پانچویں، روس چھٹے، ترکی 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ جرمنی 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

Related Posts