پاکستان میں کورونا کے 70 نئے کیسز رپورٹ، 71 مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 70 نئے کیسز رپورٹ، 71 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 70 نئے کیسز رپورٹ، 71 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 71 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 29 ہزار 641افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار 773 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.37 فیصد رہا۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 28 ہزار 873 ہو گئی جبکہ کورونا کے 71 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ بچوں کو قطرے پلائے اور تصویریں بھی کھنچوائیں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں انسدادِ پولیو مہم پر توجہ دیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے کام کریں۔

انسدادِ پولیو کیلئے قومی ٹاسک فورس کے اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی ملک بھر میں پولیو کا چیلنج موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

Related Posts