اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اُن کے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تبصرے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریحام خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔
مجھے اس بات پر شدید شرمندگی ہے کہ میں کبھی ایسے گھٹیا آدمی سے منسلک تھی۔ @BBhuttoZardari جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور ایک 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔
نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) May 20, 2022
انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاول جیسے نوجوان کی شائستگی دیکھیں اور 70 سال کے بوڑھے کی بدتہذیبی کو دیکھیں۔نہ اپنے گھر کی عورت کی عزت، نہ کسی اور گھر کی عورت کی عزت۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز دھیان سے، مجھے اتنا مخاطب نہ کرو کہ تمہارا خاوند ناراض ہوجائے، عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








