کیریبین پریمیر لیگ 2024 میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے کیرون پولارڈ کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی وجہ سے سینٹ لوسیا کنگز کو شکست دیدی۔
سینٹ لوسیا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔
سینٹ لوسیا کنگز کے روسٹن چیز 56، فاف ڈو پلیسس 34 اور بھونکا راجاپاکسے 33 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی طرف سے سنیل نارائن اور وقار سلامخیل نے دودو جبکہ کیرون پولاراڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹیں گنوائیں اور فتح میں شکیرے پیرس کے 57، کیرون پولارڈ کے 52 اور نکولس پورن کے 17 رنز نمایاں رہے۔ سینٹ لوسیا کنگز کے نور احمد اور میتھو فورڈ نے دو، دو جبکہ سدرق نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے کیرون پولارڈ کو پہلے ایک وکٹ اور پھر قیمتی 52 رنز ناٹ آؤٹ بنانے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








