قائداعظم کی برسی، پوری قوم کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

تازہ ترین

تازہ ترین

77th death anniversary of Quaid-e-Azam being observed with respect, reverence
ONLINE

کراچی:بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی ہوگی جب کہ ملک بھر کی مساجد میں قائد کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

حکومتی ذمہ داران، سیاسی رہنما اور کارکنان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دیں گے۔

کئی سرکاری اور نجی ادارے اور تعلیمی ادارے قائداعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے تقریبات منعقد کریں گے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن کے حصول کے لیے متحد کیا۔

میڈیا عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔ خصوصی نشریات کے دوران قائداعظم کی تقاریر کے اقتباسات بھی نشر کیے جائیں گے۔

Related Posts