کرکٹ آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ پر آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ کا تبصرہ نامناسب قرار دے کر سابق ایشز کھلاڑی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ عثمان خواجہ نے اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے موقعے پر آئی سی سی کی بہت اچھی قرار دی گئی پچ کے متعلق نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو اختیار ہے کہ عثمان خواجہ کو شوکاز نوٹس جاری کرے اور ضروری محسوس ہونے کی صورت میں کھلاڑی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا ماننا ہے کہ عوامی سطح پر کوئی بھی کھلاڑی اس قسم کے تبصرے نہیں کرسکتا۔
اس سے قبل عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ سے پہلے گولف کھیلتے ہوئے کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، بعد ازاں وہ اوپننگ کیلئے میچ میں شرکت بھی نہیں کرسکے، جس پر سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں نے عثمان خواجہ کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ کردیا، تاہم 4دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز سیریز کے ٹیسٹ اسکواڈ میں عثمان خواجہ تاحال شامل ہیں۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل عثمان خواجہ نہ صرف ایک باصلاحیت کرکٹر بلکہ ایک شاندار انسان کے طور پر بھی خاص شہرت رکھتے ہیں جن کی بیٹنگ انتہائی پر سکون اور کلاسک قرار دی جاتی ہے اور جددی دور کی تیزرفتار کرکٹ میں بھی ان کی ایک منفرد پہچان ہے۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ عثمان خواجہ کی شخصیت کا خوبصورت پہلو یہ ہے کہ اپنی کامیابیوں کے باوجود انہوں نے ہمیشہ مثبت اور شائستہ رویہ برقرا رکھتے ہوئے کرکٹ اسپرٹ کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط، باہمی احترام اور ایک ایسا اوپننگ بیٹر بننے کی کوشش کی ہے جو ٹیم کو استحکام، اعتماد اور امید دیتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








