ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل میچ، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سری لنکا
(فوٹو: اے آر وائی)

ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے, پاکستان پہلے ہی سیریز کے فائنل میں رسائی حاصل کرچکا تھا جبکہ سری لنکن ٹیم نے گزشتہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں آج شام چھ بجے سری لنکن ٹیم پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے مدمقابل آرہی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم اپنے ابتدائی تینوں میچز جیت کر فائنل میں پہنچی جبکہ سری لنکن ٹیم فائنل تک پہنچنے کیلئے پہلے ہی پاکستان کو شکست دے چکی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ فائنل میچ میں وسیم جونیئر کی جگہ شاہین آفریدی کو جگہ دی گئی ہے۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم  نے پہلے زمبابوے اور آخری میچ میں پاکستان کو شکست دی۔ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان ٹیم نے 4 میں 3 میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ سری لنکا نے 2 میچز جیتنے کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔

فائنل میچ سے قبل کپتان سلمان علی آغا اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے مقامی ہوٹل میں ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔

Related Posts