فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی نومبر کی کارکردگی سامنے آگئی، ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ماہانہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 1ہزار ارب سے زائد کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں ایک ہزار 34 ارب روپے ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولی878 ارب روپے ہوسکی ہے اور اس طرح نومبر کا ٹیکس وصولی میں کا شارٹ فال 156 ارب روپے رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک دن میں شارٹ فال میں تقریباً 5 ارب روپے کمی متوقع ہے اور دسمبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف 1406 ارب روپے مقرر ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکس وصولی 5 ہزار 83ارب کے ہدف کے مقابلے میں 4ہزار 715 ارب روپے تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو مجموعی طور پر 413ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ٹیکس وصولی کے ہدف تک پہنچنے کیلئے آج دفاتر کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر حکام ہدف تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








