شکارپور: ڈاکوؤں نے تاوان نہ دینے پر فائرنگ کرکے مغوی شہری منظور لاشاری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق شکار پور میں تاوان کی رقم نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے اغواء کیے گئے بے گناہ شہری کو گولی مار دی جس سے وہ موقعے پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی ہے۔
سندھ کے شہر شکار پور میں ڈاکوؤں کی جانب سے 40لاکھ کا تاوان نہ ملنے پر مغوی کو گولی ماری گئی۔ واقعے کی ویڈیو ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا پر ڈالی جس پر سوشل میڈیا صارفین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ویڈیو میں مغوی نے ہاتھ جوڑ کر رحم کی اپیل کی تاہم ڈاکوؤں نے مغوی منظور لاشاری کو قتل کردیا، مقتول جنوں شریف کا رہائشی تھا۔ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو 23روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔
President of Pakistan @AAliZardari Chairman @BBhuttoZardari CM @MuradAliShahPPP HM Sindh @ZiaLanjar We appeal that two youths of Lashari community of PPP workrs have been abducted from Shikarpur district since 20 days Talk to DIG Lrk SSP Shp and free him from the kidnappers.. pic.twitter.com/VwjGscZC60
— ???????????????????????? ???????????? ???????????????????????????? (@barkatlashari11) March 16, 2024
گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں مغوی لاشاری کمیونٹی کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








