کم سن پاکستانی بچی کا جذبہ، ساری جمع پونجی غزہ فنڈ میں دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو الخدمت

کم سن پاکستانی بچی نے اپنی ساری جمع پونجی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے شکار غزہ کے مسلمانوں کے فنڈ میں جمع کرکے مثال قائم کر دی۔

جہاں دنیا بھر میں غزہ کے ستم رسیدہ مسلمانوں کے ساتھ امداد کیلئے فنڈنگ ہو رہی ہے، وہاں پاکستان میں بھی مختلف تنظیموں، اداروں اور شخصیات کی جانب سے یہ سلسلہ جاری ہے۔

معروف پاکستانی صحافی اور سوشل ایکٹوسٹ ضیاء الرحمن چترالی بھی غزہ کے مسلمانوں تک امداد پہنچانے کی ایک بین الاقوامی چین کا حصہ ہیں۔

ضیاء الرحمن چترالی پاکستان میں غزہ اور فلسطین کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات کا بھی اہم حوالہ ہیں، وہ غزہ کے حالات اپنے ذرائع سے براہ راست اپنے واٹس ایپ چینل اور دیگر سوشل میڈیا کھاتوں پر نشر اور شائع کرتے ہیں۔

فلسطین کے حوالے سے زیادہ متحرک رہنے کے باعث فیس بک ضیاء چترالی کے تین اکاؤنٹس اڑا چکی ہے، جس کے بعد وہ ایکس اور واٹس ایپ تک محدود ہوکر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 حال ہی میں ضیاء چترالی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے ایک بچی کا خط موصول ہوا، ساتھ ہی بچی کی طرف سے جیب خرچ سمیت ساری جمع پونجی غزہ فنڈ کیلئے روانہ کی گئی ہے۔

بجی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میرا نام شانزے ہے اور میرا تعلق لکی مروت سے ہے، میں اپنی تمام جمع پونجی فلسطینی مسلمانوں کو عطیہ کرتی ہوں۔

خط میں بچی نے رقم کی تفصیل بھی لکھی ہے، جو ٹوٹل 9500 روپے بنتی ہے۔ بچی کے اس جذبے کو صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

Related Posts