کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Cristiano Ronaldo to marry Georgina Rodriguez
ONLINE

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ منگیتر جارجینا روڈریگز سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق یہ شاہانہ تقریب رونالڈو کے آبائی جزیرے مڈیرا میں منعقد کی جائے گی۔

بین الاقوامی میڈیا نے بتایا ہے کہ شادی کی تقریب موسمِ گرما میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد متوقع ہے جو سال کی سب سے نمایاں اور پرکشش سیلیبریٹی شادیوں میں سے ایک ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق شادی کی مذہبی تقریب فنچال کی تاریخی سی کیتھڈرل میں منعقد ہوگی جو مڈیرا کے قدیم ترین اور انتہائی اہم فن تعمیراتی ورثے کا حامل چرچ ہے۔

یہ شاندار کیتھڈرل 511 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا اور آج تک جزیرے کی ثقافتی تاریخ کا ایک مضبوط حصہ ہے۔ اسے رونالڈو نے نہ صرف اپنی جڑوں سے وابستگی کے اظہار کے طور پر منتخب کیا بلکہ اس مقام کا ان کی ذاتی زندگی سے بھی گہرا تعلق ہے۔

شادی کے بعد ایک پرتکلف استقبالیہ مقامی لگژری ہوٹل میں ہوگا، جہاں خاندان کے قریبی افراد، دوستوں، اور کھیل و شوبز کی منتخب شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔

تقریب کے انتظامات کو خصوصی طور پر شاہانہ اور عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے جس سے یہ ایونٹ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

رونالڈو کے لیے مڈیرا میں شادی کرنا بے حد معنی خیز ہے کیونکہ سی کیتھڈرل اس اسپتال سے محض دو میل کے فاصلے پر ہے جہاں وہ پیدا ہوئے تھے جبکہ ناسیونال دا مڈیرا کے ٹریننگ گراؤنڈ بھی قریب ہی واقع ہیں، وہی کلب جس نے ان کی ابتدائی فٹبال زندگی میں اہم کردار ادا کیا۔

اپنے ذاتی زندگی کے سب سے اہم لمحے کے لیے آبائی علاقے کا انتخاب کرنا اس بات کا اظہار ہے کہ رونالڈو ہمیشہ اپنی جڑوں سے مضبوط تعلق رکھتے ہیں۔

جوڑے نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان رواں سال اگست میں کیا تھا، جب جارجینا نے اپنا دلکش اور قیمتی منگنی کا انگوٹھی دکھاتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

رپورٹس کے مطابق اس انگوٹھی میں 37 قیراط کا ہیرہ جڑا ہوا ہے جس کی قیمت تقریباً 5 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے جو دنیا کی مہنگی ترین منگنی کی انگوٹھیوں میں شمار ہوتی ہے۔

یہ شادی نہ صرف فٹبال کی دنیا بلکہ عالمی میڈیا کے لیے بھی ایک بڑا موضوع بننے جا رہی ہے جس کا شاندار انعقاد رونالڈو کے آبائی جزیرے کو ایک بار پھر بین الاقوامی روشنیوں کا مرکز بنا دے گا۔

Related Posts