عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

نیویارک:عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.58 ڈالر کم ہوکر 113.1 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6.83 ڈالرکم ہوکر 109.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا

ماہرین کا خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہو رہی ہے،کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔قیمتیں کم نہ کی گئیں تو تیل کی طلب میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

Related Posts