اسلام آباد میں کم عمر لڑکے کے ساتھ بے رحمانہ سلوک! افسوسناک ویڈیو نے سوشل میڈیا ہلا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

اسلام آباد میں تھانہ سنبل کی حدود میں ایک ورکشاپ میں مبینہ طور پر ایک بچے پر تشدد کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جبکہ مقامی حلقوں نے پولیس اور متعلقہ حکام سے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ورکشاپ میں مبینہ طور پر گیراج کا مالک اپنے پاس کام کرنے والے کم عمر لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ورکشاپ کے اندر کا منظر دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں ایک مرد (ممکنہ طور پر ورکشاپ مالک) ریڈ ہائیڈرولک مشین کے پاس کھڑا ہے جبکہ ایک ننھا بچہ مرغا بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر بے رحمی کا نشانہ بنایا گیا جس پر مقامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار شخص کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ڈی ایس پی اسلام آباد، آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس بے رحم شخص کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کریں اور مناسب سزا دیں۔

نوٹ؛ یہ افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ معصوم بچوں کے ساتھ ایسے ظلم کی روک تھام ہو سکے۔

Related Posts