کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
کراچی کے علاقے تیسر ٹاون میں سی ٹی ڈی ٹیم نے انٹیلیجنس بنیاد پر چھاپا مارا۔ سی ٹی ڈی کی مبینہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
عمران خان کی آڈیو لیکس سے کوئی پریشانی نہیں، شاہ محمود قریشی
ترجمان سی ٹی ڈی کی مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی سی ٹی ڈی اہلکاروں میں عابد، اشعرخان، عرفان اور مولابخش شامل ہیں۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رات گئےسی ٹی ڈی کی ٹیم نے ملزمان کے ٹھکانے پرچھاپہ ماراتھا۔ تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ علاقے میں مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








