اسلام آباد: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے کالعدم تنظیموں کے 12دہشت گرد وں کو حراست میں لے لیا۔
حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی نشاندہی 61 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، لاہور سے 3دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں القائدہ، ٹی ٹی پی سے ہے۔دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا۔
دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے،گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:سانحہ بارکھان، عبد الرحمان کھیتران کی 3 افراد کے قتل کے مقدمے میں ضمانت منظور
حکام کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے 797 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے، آپریشنز کے دوران 159مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، ریاست دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








